You are currently viewing کیوبا میں شدیدسمندری طوفان، نیشنل الیکٹرک سسٹم تباہ ہوگیا، ملک بھر میں مکمل بلیک آؤٹ

کیوبا میں شدیدسمندری طوفان، نیشنل الیکٹرک سسٹم تباہ ہوگیا، ملک بھر میں مکمل بلیک آؤٹ

ہوانا (ڈیسک) کیوبا میں شدید سمندری طوفان ”لین“ کے ٹکرانے کے بعد مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان ”لین“ کی وجہ سے بجلی بنانے والا مرکزی پلانٹ نہ چلنے سے ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔ رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک سسٹم کے تباہ ہونے سے 11 ملین لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق طوفان کے باعث ملک بھر میں تعمیرات کو نقصان پہنچا جبکہ دو افراد کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کیوبا کے بعض علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ کیوبا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوںکی وجہ سے 6 مغربی صوبوں میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا تھا، طوفان کے باعث ٹرین اور بس سروس معطل کردی گئیں تھی۔