واشنگٹن (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے سفارتکاروں کی بھارت سے روانگی پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اختلافات حل کرنے کےلیے سفارتکاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ بھارت کینیڈا کے سفارتی اسٹاف میں کمی پر اصرار نہ کرے، بھارت کینیڈا کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کرے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ توقع ہے بھارت ویانا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو برقرار رکھے گا اور کینیڈا کے سفارتی مشن ارکان کو حاصل مراعات اور استثنیٰ مہیا کیا جائے گا۔