You are currently viewing کینیڈا کے جنگلوں میں لگی آگ کے دھویں سے امریکا بری طرح متاثر

کینیڈا کے جنگلوں میں لگی آگ کے دھویں سے امریکا بری طرح متاثر

نیویارک (ڈیسک) کینیڈا کے جنگلوں میں لگی آگ کے دھویں سے امریکا کے شہری برح متاثر ہو رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین جنگلوں میں آگ لگنے سے پیدا ہونے والا دھواں نیویارک کی فضا کو بری طرح آلودہ کر چکا ہے، جب کہ جنگلات کی آگ سے مجموعی طور پر امریکا کی 16ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیو یارک سٹی میں دن کے وقت رات کا سماں پیدا ہو گیا ہے، فضا میں دھواں اور راکھ کے باریک ذرات شامل ہیں جو سانس لینے کے عمل کے دوران تکلیف کا باعث ہیں۔
دھویں کے علاوہ فضا میں جلنے کی بو بھی شامل ہے۔
امریکی محکمہ ماحولیات کے مطابق جنگلات کی آگ کی وجہ سے نیویارک میں ہوا کی آلودگی 1960 کے بعد سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
نیویارک انتظامیہ نے صورتحال کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔