You are currently viewing کینیڈا: پارلیمنٹ میں قرارداد منظور، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ

کینیڈا: پارلیمنٹ میں قرارداد منظور، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور ہونے کے بعد اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
کینیڈا کی جانب سے یہ فیصلہ پارلیمنٹ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے حق میں قرارداد منظور ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین پارلیمنٹ میں اس قرارداد کے حق میں 207 جبکہ مخالفت میں 117 ووٹ آئے۔
قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیےکام کرنےکا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا ہے کہ اس قرارداد کے بعد کینیڈا اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دے گا۔
خیال رہے کہ کینیڈا نےاسرائیل کو غیر مہلک ہتھیاروں کی ترسیل جنوری سےجزوی طور پر روکی ہوئی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7