ٹورنٹو (ڈیسک) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کے باعث کئی ماہ سے جاری لاک ڈاون کے بعد وفاقی حکومت 13 صوبوں اور علاقوں کو معیشت کی بحالی کے لئے 19 ارب ڈالر اخراجات کی ادائیگی میںخرچ کرے گی ۔
کینیڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ نقد رقم آنے والے چھ سے آٹھ ماہ کے دوران غیر معمولی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ہے جو حقیقت میں کینیڈا کے لئے اہم ہیں جس میں ممکنہ طور پر وائرس کی دوسری لہرکی تیاری بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق کئے گئے ان اقدامات سے نقصان کا اندازہ لگانا ، کارکنوں کو حفاظتی سامان کی فراہمی ، جدوجہد کرنے والی میونسپلٹیوں کو آپریٹنگ اخراجات ادا کرنے میں مدد ، مقامی ٹرانزٹ آپریٹرز کی مدد ، روز مرہ کی دیکھ بھال کے لئے محفوظ جگہوں کا قیام اور بوڑھوں کی طویل مدتی نگہداشت میں بہتری شامل ہے۔