You are currently viewing کیمپ جیل سے رہا ہوتے ہی پرویز الٰہی دوبارہ گرفتار، عدالت میں پیش

کیمپ جیل سے رہا ہوتے ہی پرویز الٰہی دوبارہ گرفتار، عدالت میں پیش

لاہور (ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو جیل سے نکلتے ہی حراست میں لے کر عدالت میں پیش کر دیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت پیش کیا گیا۔
کمرہ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکاروں نے صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت سے نکال دیا۔
پرویز الہٰی کے وکلا عامر سعید راں اور آصف چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔
قبل ازیں سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے کیمپ جیل میں پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیااور انہیں  صحت مند قرار دیا تھا۔
طبی معائنے کے بعد ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کو حراست میں لیا تھا۔
یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو لینے بکتر بند گاڑی کیمپ جیل لاہور پہنچی تھی۔
ایف آئی اے ٹیم نے پرویز الہٰی کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں حراست میں لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی۔
تاہم جیل حکام کو روبکار موصول نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز پرویز الہٰی کو رہائی نہ مل سکی تھی۔
ایف آئی اے نے گزشتہ روز ہی پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کیا تھا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.