You are currently viewing کک بیکس وصولی: مونس الہٰی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

کک بیکس وصولی: مونس الہٰی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
احتساب عدالت نے مونس الہٰی کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، ان کی گرفتاری کے لیے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پرویزالہٰی اور اُن کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کک بیکس کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی کک بیکس وصولی کے کیس میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.