You are currently viewing کچےکے ڈاکو آئی ٹی کورس کرنے گورنر ہاؤس آجائیں، کامران ٹیسوری

کچےکے ڈاکو آئی ٹی کورس کرنے گورنر ہاؤس آجائیں، کامران ٹیسوری

حیدرآباد (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش کردی۔
حیدرآباد پریس کلب میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں ٹیسٹ کے بعد 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، آٹومیشن سمیت دیگر کورسز مفت کروائے جائیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے آئی ٹی کے ڈاکو لارہا ہوں، آئی ٹی والا ڈاکو کچے کے ڈاکو کو کھا جائے گا۔
انہوں نےکچے کے ڈاکوؤں کو پیشکش بھی دے دی کہ اسلحہ چھوڑیں اور گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے آجائيں، ڈاکو خود بھی آئيں اور اپنے بچوں کو بھی لائيں، مستقبل روشن بنائيں، روشن مستقبل کے لیے بچوں کو کچے کا ماہر نہیں آئی ٹی کا ماہر بنائيں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.