You are currently viewing کوکا کولا اور پیپسی کا روس میں کاروبارمعطل کرنے کا اعلان

کوکا کولا اور پیپسی کا روس میں کاروبارمعطل کرنے کا اعلان

  • Post author:
  • Post category:تجارت / دنیا
  • Post last modified:09/03/2022 15:55
  • Reading time:1 mins read

نیویارک (ڈیسک)کوکا کولا اور پیپسی کی کمپنیوں نے روس میں اپنا کاروبار معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سافٹ ڈرنک کی کمپنیوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کے حملے کے بعد یوکرین میں پیش آنے والے واقعات کے پیش نظر ہم عالمی مشروبات کے برانڈز بشمول سیون اپ اورمرنڈا کے کارروبار کو معطل کررہے ہیں۔روسی حملے نے یوکرین کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں یوکرین کے متاثرین کے ساتھ ہیں جوان واقعات کو برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت ساری کمپنیوں نے گزشتہ ماہ روس کے ساتھ اپنا کارروبار کم یا معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔