You are currently viewing کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری

کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
این آئی ایچ کے مطابق ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے۔
نئے کووڈ 19 ویریئنٹ کے نتیجے میں اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ جے این ون ویریئنٹ دنیا میں نہایت تیزی سے دوسرے کووڈ 19 ویریئنٹس کی جگہ لے رہا ہے تاہم فی الحال پاکستان میں نئے ویریئنٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
این آئی ایچ کے مطابق کووڈ سے بچاؤ کی تدابیر میں صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے۔
کووڈ اور پھیپھڑوں سے متعلق دیگر وائرس سے بچنے کے لیے پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے۔
این آئی آیچ کے مطابق اب بھی ویکسین کووڈ سے بچاؤ کا سب سے بہترین طریقہ کار ہے۔