اسلام آباد(ڈیسک)کرہ ارض پر رہنے والا تقریبا ہر انسان کووڈ۔ 19 کے بحران سے متاثر ہے تاہم اس بحران سے سب سے زیادہ خواتین اور بچیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر خواتین اور بچیاں وبا سے قبل بھی مختلف مسائل کا شکار تھیں۔ عالمی برادری کی مربوط کاوشوں سے بحران پر کسی نہ کسی طرح قابو پانے کے اقدامات جاری ہیں۔ بیماری سے تحفظ کے لیے کووڈ۔ 19 کی ویکسین تیار کر لی گئی ہے تاہم ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی دستیابی سمیت مستقبل میں مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر مشترکہ مسائل کے خاتمہ کے لیے مشترکہ اقدامات کرے۔