You are currently viewing کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیم سیفرٹ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیم سیفرٹ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:08/05/2021 14:08
  • Reading time:1 mins read

احمد آباد(ڈیسک)نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم سیفرٹ جو آئی پی ایل 2021 ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حصہ ہیں کویڈ 19 کا شکار ہو گئے ہیں۔

اس طرح وہ نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ چارٹر فلائٹ کے ذریعے وطن واپس نہیں جا سکیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ٹم سیفرٹ کا روانگی سے قبل لیا گیا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہیں معمولی نوعیت کی علامات ہیں۔ ٹیم سیفرٹ کو احمد آباد میں ہی آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق انہیں علاج کی غرض سے چنئی کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا جہاں آسٹریلوی سابق بلے باز اور چنئی سپر کنگز کے کوچ مائیکل ہسی زیر علاج ہیں۔ ٹم سیفرٹ صحتیابی کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.