You are currently viewing کولمبو کی بارش میں بھیگے شاہین اڑان نہ بھر سکے، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 228 رنز سے شکست

کولمبو کی بارش میں بھیگے شاہین اڑان نہ بھر سکے، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 228 رنز سے شکست

کولمبو (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان 228 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 9 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کپتان بابر اعظم 10 رنز بنانے کے بعد 43 کے مجموعے پر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
پاکستان ٹیم نے 11 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔
بارش رکنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو تین رنز کے اضافے کے بعد محمد رضوان 2 رنز بنا کر شردل ٹھاکر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
30 رنز کی پارٹنرشپ کے بعد 77 کے مجموعے پر فخر زمان کو بھی کلدیپ یادیو نے بولڈ کیا۔ فخر 50 گیندوں پر صرف 27 رنز ہی بناسکے۔
چہرے پر گیند لگ کر زخمی ہونے والے سلمان علی آغا 32 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد 96 کے مجموعے پر کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
شاداب خان بھی کلدیپ یادیو کی گیندوں کو نہ سمجھ سکے اور چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ شاداب 10 گیندوں پر 6 رنز بنا پائے۔
پاکستان کو ساتواں نقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کلدیپ یادیو کی ہی گیند پر انہیں کیچ دے دیا۔
یاد رہے کہ کولمبو میں بارش کی وجہ سے ریزرو ڈے پر جانے والے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کےلیے 357 رنز کا ہدف دیا۔