You are currently viewing کورونا کی وجہ سے بعض مسائل درپیش تھے لیکن اب سی پیک منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم

کورونا کی وجہ سے بعض مسائل درپیش تھے لیکن اب سی پیک منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیسک) کورونا کی وجہ سے بعض مسائل درپیش تھے لیکن اب سی پیک منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم کا تقریب سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ )سی پیک( پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں معاون ثابت ہوگا، سی پیک کے پہلے مرحلہ میں توانائی اور مواصلات کے شعبوں پر توجہ دی گئی، اب صنعت کو فروغ دیا جا رہا ہے اور زراعت کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ سی پیک پاکستان کے لیے بڑا اہم منصوبہ ہے، اس پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے مٹیاری تا لاہور 660 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک چین کے صدر کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس پر پاکستان میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بعض مسائل درپیش تھے لیکن اب سی پیک منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت پہلے بجلی کی پیداوار، پھر سڑکوں کی تعمیر اور اب بجلی کی ٹرانسمیشن پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاور جنریشن اور سڑکوں کی تعمیر کے بعد اب ٹرانسمیشن کے مرحلہ تک پہنچ چکا ہے جس کے بعد صنعتکاری پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ قومی دولت میں اضافہ سے ملکی قرضے واپس کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت اور زراعت کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنی آمدنی بڑھا کر ملک کے قرضے کم کریں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.