You are currently viewing کورونا کو بھی سیاسی فٹ بال کے طورپر استعمال کیا گیا ہے، احسن اقبال

کورونا کو بھی سیاسی فٹ بال کے طورپر استعمال کیا گیا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ حکومت  سے اقرباپروری کا شکار ہے یہ کورونا وائرس سے کیا مقابلہ کرے گی۔

قومی اسمبلی میں  اظہار خیال کرتے ہوئے  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت انا کے کوہ ہمالیہ پر بیٹھی ہے ، ناتجربہ کاری، نا اہلی اور انا پرستی کی انتہا ہے، حکومت کورونا وائرس سے کیا مقابلہ کرے گی، یہ کورونی ازم (اقربا پروری) کا شکار ہے، 22 ماہ ہوگئے کوئی پالیسی واضح نہیں، وزیر اعظم نے قوم کو اکٹھا کرنا تھا مگر انہوں نے سندھ کے خلاف توپیں چلا دیں،کورونا کو بھی سیاسی فٹ بال کے طورپر استعمال کیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.