You are currently viewing کورونا وائرس کا خطرہ: ایران اور افغان بارڈر کو 15 روز کیلئے مکمل بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا خطرہ: ایران اور افغان بارڈر کو 15 روز کیلئے مکمل بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث  ایران اور افغان بارڈر کو 15 روز کیلئے مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر  ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طور پر 15 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرحدوں کی بندش کا اطلاق 16 مارچ 2020 سے ہوگا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.