You are currently viewing کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی گلوکار ایس پی بالاانتقال کر گئے

کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی گلوکار ایس پی بالاانتقال کر گئے

ممبئی (ڈیسک)  شہرہ آفاق بھارتی گلوکار 40 دن سے کورونا کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں آج انہوں نے دم توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایس پی بالا 74 سال کی عمر میں کورونا سے جنگ ہار گئے۔ وہ گزشتہ ماہ سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل تھے اور پھیپھڑوں میں خرابی کے باعث انہیں 14 اگست کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے آغاز میں گلوکار کے بیٹے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ والد صاحب کی طبیعت کافی بہتر ہے اور کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم پھیپھڑے کمزور ہونے کی وجہ سے وہ تاحال وینیٹی لیٹر پر ہیں اور ویڈیو کال پر بات کرنے کے علاوہ ٹینس کے میچز بھی دیکھ رہے ہیں۔

ایس پی بالا نے اپنے 55 سالہ کیریئر میں 40 ہزار سے زائد نغمے گائے جس پر انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی ملا، اُن کے رومانوی گیتوں نے کافی مقبولیت حاصل کی اور زبان زد عام تھے۔ ’ساگر سے گھیرا ہے پیار‘، دل دیوانہ بن سجناں کے، ہم بنے تم بنے ایک دوجے کے لیے اور ’آکے تیری بانہوں میں‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.