اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6124 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 285759 تک جاپہنچی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے مزید 743 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں پنجاب سے سندھ سے 429 کیسز اور 8 اموات، 109 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 104 کیسز اور 4 اموات، بلوچستان سے 35 کیسز، اسلام آباد 20 کیسز، گلگت 37 کیسز اور آزاد کشمیر سے 9 کیسز ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔