اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 2لاکھ 71 ہزار 517 ہو گئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 5ہزار 778 ہو گئی ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے مزید 1505 کیسز اور 22 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 917 کیسز اور 14 اموات، پنجاب سے 294 کیسز 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 173 کیسز اور ایک ہلاکت، اسلام آباد 44 کیسز، گلگت 22 کیسز ایک ہلاکت ، آزاد کشمیر سے 28 کیسز ایک ہلاکت اور بلوچستان سے 27 کیسز سامنے آئے۔