You are currently viewing کورونا وائرس : ملک میں مزید 624 نئے کیسز رپورٹ، 12 اموات

کورونا وائرس : ملک میں مزید 624 نئے کیسز رپورٹ، 12 اموات

اسلام آباد(ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 624 افراد متاثر جبکہ 12 اموات ہوئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 16 ہزار 351 ہوگئی۔

فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 528 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ ایک ہزار 288 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 891 ، پنجاب میں ایک لاکھ 148، خیبرپختونخوا 38 ہزار 141 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 936، بلوچستان میں 15 ہزار 439 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 912 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 884 تعداد ہوگئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.