اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ افرادکی تعداد284503 ہو گئ جبکہ اس مہلک مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 6094ہو گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے مزید 571 کیسز اور 15 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں جن میں سندھ سے 10 ہلاکتیں اور 303 کیسز، پنجاب سے 3 ہلاکتیں اور 137 کیسز اور خیبر پختونخوا سے ایک ہلاکت اور 57 کیسز جب کہ بلوچستان سے ایک ہلاکت اور22 کیسز سامنے آئے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد سے 27 کیسز، گلگت بلتستان سے 20 کیسز اور آزاد کشمیر سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔