کورونا وائرس : ملک میں مزید 1615 کیسز رپورٹ ،26 ہلاکتیں

اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1615 کیسز رپورٹ ہوئی ہے جبکہ  26 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 1615 افراد میں کورونا وبا کی تصدیق ہوئی جب کہ 26 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 33,493 ہے، تاحال کورونا کے 5 لاکھ 1 ہزار252 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 لاکھ 46،428 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 34،785 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھرمیں کورونا سے تاحال 11,683 اموات ہو چکی ہیں۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.