کراچی (ڈیسک) شہر قائد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے تاجروں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔
کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور تاجروں کو اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے تاجر رہنما حماد پونا والا اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظور کر لی۔
ملزمان میں حماد پونا والا سمیت محمد احسان، محمدخلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں۔ عدالت کی جانب سے تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔