اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6208 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 290862 تک جاپہنچی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے مزید 648 کیسز اور 10 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 317 کیسز اور 7 اموات، پنجاب سے 131کیسز ایک ہلاکت، گلگت 27 کیسز ایک ہلاکت، خیبر پختونخوا سے 67 کیسز، اسلام آباد 11 کیسز، آزاد کشمیر 13 کیسز اور بلوچستان سے 82 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2186 ، سندھ میں 2343 اور خیبر پختونخوا میں 1242 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 139، گلگت بلتستان میں 62 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے