You are currently viewing کورونا وائرس:قطر کےبعدکینیڈا اورملائیشیا نےبھی پاکستان پرسفری پابندیاں عائدکردیں

کورونا وائرس:قطر کےبعدکینیڈا اورملائیشیا نےبھی پاکستان پرسفری پابندیاں عائدکردیں

اسلام آباد (ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر  قطر کے بعد کینیڈا اور ملائیشیا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

پی آئی اے پروازوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی،پابندی کا اطلاق ان ملکوں کے اپنے شہریوں پر نہیں ہوگا،اس ضمن میں دونوں ممالک کے ایوی ایشن حکام نے پی آئی اے کنٹری منیجرز کو حکومتی فیصلوں سے آگاہ کر دیا۔

کورونا وائرس کا معاملہ سنگین ہونے اور مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے مالینڈو ائیر نے پاکستان سے ملائشیا کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا ۔گزشتہ روز لاہور سے مالینڈو ائیر کی آخری پرواز سو کے قریب مسافروں کو لیکر کوالالمپور روانہ ہوگئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.