You are currently viewing کورونا میں مبتلا  امریکی صدر اسپتال منتقل

کورونا میں مبتلا امریکی صدر اسپتال منتقل

واشنگٹن (ڈیسک)مہلک مرض کورونا وائرس میں مبتلا  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   کو سانس لینے میں دشورای کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

وائٹ ہاوس کے مطابق صدر میں کورونا کی درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، انہیں بخار ہے اور سینے میں درد اور کھانسی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ عارضی طورپر ملتوی یا ورچوئل کردیے گئے ہیں جب کہ خاتون اول کے ایونٹس بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، صدر کو آئندہ چند روز ملٹری اسپتال میں ہی رہنا پڑے گا جہاں سے وہ صدارتی امور بھی انجام دیتے رہیں گے۔

امریککی صدر کے معالج کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سینتھیٹک اینٹی باڈیز دی گئی ہیں، پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی 8 گرام ڈوز دی گئی ہے، صدر ٹرمپ تھکاوٹ کا شکار ہیں تاہم اینٹی باڈیز دیے جانے کے موقع پر انہوں نے تامل نہیں کیا، انہیں وٹامن ڈی،ایسپرین، فیموٹائی ڈینfamotidine اور میلاٹونین melatonin بھی دی جارہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا کہنا ہےکہ صدر ٹرمپ کو آکسیجن کی ضرورت نہیں ہے جب کہ  چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے توقع ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ جلد مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.