You are currently viewing کورونا رسک الاﺅنس کااطلاق فیڈرل کے تمام ہسپتالوں میں ہوگا، ہیلتھ کیئر ورکرز کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کو دنیا بھر میں شاباش مل رہی ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا پولی کلینک میں خطاب

کورونا رسک الاﺅنس کااطلاق فیڈرل کے تمام ہسپتالوں میں ہوگا، ہیلتھ کیئر ورکرز کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کو دنیا بھر میں شاباش مل رہی ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا پولی کلینک میں خطاب

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:15/07/2021 14:16
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا رسک الاﺅنس کااطلاق تمام فیڈرل کے ہسپتالوں میں ہوگا ،تمام میڈیکل ورکرز جنہوں نے کووڈ۔19 وبا کے پھیلاﺅ کے دوران اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کمی نہیں کی۔

ہمارے ہیرو ہیں ، کووڈ۔19 کی لہر سے اب تک کی صورت حال اور اس کا مقابلہ کرنے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کا بہت بڑاہاتھ ہے اور پوری دنیا میں ہمیں جو شاباش مل رہی ہے وہ پیرامیڈیکل سٹاف، ڈاکٹرز ، نرسز اور تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کی خدمت کے بغیر ناممکن تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولی کلینک ہسپتال میں موجود پیرامیڈیکل سٹاف کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام میڈیکل سٹاف کو کورونا رسک الاﺅنس مل جانا چاہیے تھا ، اس کے ملنے میں دیر ہو گئی لیکن یہ میراوعدہ ہے کہ یہ آپ کو مل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا رسک الاﺅنس میں تاخیرہوئی اچھی بات نہیں ہے لیکن گزشتہ دنوں کا الاﺅنس بھی آپ کو مل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس ماہ کے آخر تک تمام مراحل مکمل کر لئے جائیں گے تاکہ آپ تمام لوگوں کو مزید تاخیر کا سامنا نہ کرناپڑے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں لگاتار فنڈز کی فراہمی ہوتی رہے گی جب تک یہ وبا موجود ہے یہ الاﺅنس آپ کو ملتا رہے گا۔ انہوں نے پیرامیڈیکل سٹاف سے اپیل کی کہ وبا ابھی موجود ہے اس لئے آپ اپنی خدمات جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا رسک الاﺅنس کااطلاق فیڈرل کے تمام ہسپتالوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ پر کوئی احسان نہیں ہے یہ آپ کاحق ہے۔ آپ کو سلام ہے کہاس مشکل حالات میں بھی آپ نے اپنی خدمات جاری رکھی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وباابھی ختم نہیں ہوئی ۔ ماسک کااستعمال جاری رکھیں۔