You are currently viewing کوروناکے مریضوں کی پازیٹو شرح زیرو سے1 فیصدپر آگئی، 3نئے کیسز رپورٹ

کوروناکے مریضوں کی پازیٹو شرح زیرو سے1 فیصدپر آگئی، 3نئے کیسز رپورٹ

فیصل آباد (ڈیسک)فیصل آباد میں کوروناکے مریضوں کی تعداد دوبارہ بڑھنے لگی اور پازیٹو شرح زیرو سے1 فیصدپر آگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 3 نئے کیس رپورٹ ہوئے نیز فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1054اور ایکٹو کیسز کی تعداد48 ہو گئی ہے نیزالائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے16،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 4اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 2مریض داخل ہیں اسی طرح14کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران266افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تمام263افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور3 ٹیسٹ پازیٹوآئے۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق ہو نے والے افراد کی کل تعداد1054 اور ایکٹو کیسز کی تعداد48ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ19کے25943مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ19کے16، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 4اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 2مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم14مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 321 بیڈز مختص ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 119، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود  ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈ کے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔