واشنگٹن (ڈیسک) امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
امریکہ کے نشریاتی ادارے کے مطابق وائس کمانڈر یو ایس کوسٹ گارڈ ایڈمرل چارلس رے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مائیک ملی از خود قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایڈمرل چارلس نے گزشتہ ہفتے سروس چیفس کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی تھی۔
نشریاتی ادارے کے مطابق جنرل مائیک ملی کے علاوہ دیگر کئی اور اعلیٰ امریکی فوجی عہدیداران بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔