You are currently viewing کوئی بھی منظور شدہ ویکسین معطل نہیں کی گئی،سعودی وزارت صحت

کوئی بھی منظور شدہ ویکسین معطل نہیں کی گئی،سعودی وزارت صحت

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:15/03/2021 14:38
  • Reading time:1 mins read

ریاض(ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ملک میں منظورشدہ کوئی بھی ویکسین معطل نہیں کی گئی ہے۔

مقامی اخبار کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے گزشتہ روز نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک میں منظورشدہ کوئی بھی ویکسین معطل نہیں کی گءجبکہ بعض یورپی ممالک نے احتیاطی تدبیر کے طور پر ایسٹرازینیکا ویکسین معطل کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کے لوگوں کے لیے ویکسین لینا زیادہ ضروری ہے۔ڈاکٹر العبد العالی نے بزرگوں سے کہا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے کورونا ویکسین پہلی فرصت میں لگوالیں۔انہوں نے کہاکہ بعض لوگوں کا یہ خیال کہ حد سے زیادہ حساسیت (الرجی) میں مبتلا افراد کے لیے کورونا ویکسین ٹھیک نہیں، یہ خیال غلط ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.