You are currently viewing کوئٹہ میں شدید سردی، زیارت میں ٹمپریچر منفی 17 ہو گیا

کوئٹہ میں شدید سردی، زیارت میں ٹمپریچر منفی 17 ہو گیا

کوئٹہ (ڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار زیارت میں درجہ حرارت منفی 17ڈگری سینٹی گر یڈ تک گر گیا ،صوبے میں آئندہ دو روز تک شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موسم انتہائی سرد رہا جبکہ صوبے کے ساحلی علاقوں سمیت کیچ، واشک، خاران، پنجگور ،آوران، چاغی اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سے حد نگاہ متاثر اور سمندر میں صورتحال نا ہموار رہی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں درجہ حرارت منفی 17، کوئٹہ میں منفی 6،قلات میں منفی 7، مستونگ میں منفی 5، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آئندہ دو روز تک خشک اور سرد ہواوں کے چلنے کا سلسلہ برقرار رہنے سے صوبے میں موسم شدید سرد رہے گا ۔