کوئٹہ (ڈیسک)کوئٹہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹراسکیل پر شدد5.0 ریکارڈ کی گئی ۔
کوئٹہ اورگردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹراسکیل پرشدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکزسبی کے شمال مغرب میں 43 کلومیٹردورتھا جب کہ گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔
دوسری جانب زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرآگئے۔