کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کالعدم تنظیم بی ایل اے نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کُش حملہ کرنے والے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
دفاعی و سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ تصویر کا فورنزک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ یہ دہشتگرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے۔
تصویر میں دہشت گرد محمد رفیق نے امریکی ساختہ ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے۔
دہشت گرد رفیق نے جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کور کا ہے اسی طرح ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔
حکام کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کی طرف سے مہیا کیے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔