You are currently viewing کوئٹہ، قلات، زیات سمیت دیگر علاقوں میں شدید سردی کے باعث پانی جم گیا

کوئٹہ، قلات، زیات سمیت دیگر علاقوں میں شدید سردی کے باعث پانی جم گیا

کوئٹہ (ڈیسک) وادی کوئٹہ، قلات اور زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آنے سے ٹنکیوں اور نلکوں میں پانی جم گیا۔
حالیہ بارش اور برفباری کےبعد وادی کوئٹہ، قلات اور زیارت سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سےکم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے پائپ لائنوں، سڑکوں اور گلیوں کی نالیوں میں بھی پانی برف بن گیا جبکہ سڑک کنارے کھڑے پودوں اور جھاڑیوں پر بھی برف جم گئی ہیں۔وادی زیارت میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ، مضافاتی علاقوں خرو راری بابا، سنڈیمن تنگی اور ملحقہ علاقوں میں اس سے بھی زیادہ سردی ہے ۔قلات میں درجہ حرارت منفی 11، پنجگور میں منفی چار اور نوکنڈی میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یخ بستہ موسم کی وجہ سے وادی کوئٹہ ،زیارت،قلات اور دیگر علاقوں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہو چکے ہیں جبکہ گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے عوام دہری پریشانی کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں شدید سردی کی لہر چند روز مزید برقرار رہنے کا امکان ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7