کندھ کوٹ (نیوز ڈیسک) کچے کے علاقے جمال میں پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکار کو بازیاب کرا لیا۔
ایس ایس پی بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ مغوی کی منتقلی کی خبر پر پولیس نے آپریشن کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے باعث مغوی کو چھوڑ کر ڈاکو فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ مغوی کو 3 روز قبل تنگوانی لنک روڈ سے اغواء کیا گیا تھا۔