You are currently viewing کل تک مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنیوالے مولانا کو آج مہنگائی کیوں نظر نہیں آ رہی، سراج الحق

کل تک مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنیوالے مولانا کو آج مہنگائی کیوں نظر نہیں آ رہی، سراج الحق

پشاور (ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کل تک مہنگائی مہنگائی کرنے والے، جلسے اور جلوسوںمیں مہنگائی کا رونا رونے والے مولانا فضل الرحمن اور ان کی پی ڈی ایم کیوں خاموش ہیں؟
خیبر پختون خوا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ہو، حکومت ہو یا پی ٹی آئی ، ان سب کی جنگ اقتدار اور کرسی کے لیے ہے۔ کوئی عوامی مسئلہ ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ دونوں امریکا کے غلام ہیں، ان کی جنگ غریب عوام کے لیے نہیں ہے۔ جو بھی اقتدار میں آیا اس نے لوٹ مار کو اپنا مطمع نظر جانا۔
انھوں نے کہا کہ سب نے توشہ خانہ سے برائے نام پیسے ادا کر کے قوم کی امانت پر ہاتھ صاف کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ یہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کی سیاست کر رہے ہیں، کل تک جو مہنگائی کے موضوع پر جلسے کیا کرتے تھے، آج وہ بالکل خاموش ہیں، عوامی مسائل پر ان کی آوازیں خاموش ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.