اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے بعد آسام سے مسلمانوں پر سکیورٹی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں
کل برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے جس طرح کشمیر میں ڈھائےجانے والے مظالم پر گفتگو کی وہ قابل ستائش ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر آج جمعہ کو اقوام متحدہ کی توجہ ہندوستان میں ہونے والے مظالم کی طرف مبذول کرائیں گے۔