اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ اللہ کا شکرہے، کشمیر کا فیصلہ عمران خان ہے۔
کشمیر نے اپنے سفیر کے حق میں فیصلہ سنا دیاہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں بالخصوص کشمیری عوام کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ کشمیر ۔۔ہوگئی انصاف کی جیت ۔ مراد سعید نے بہترین انتخابی مہم چلانے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو کامیابی کی مبارکباد بھی دی۔