کشمور (نیوز ڈیسک) ہائی ٹرانسمیشن کیبل کاٹنے کے دوران 3 چور جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق آگ کیبل کی چوری کے دوران لگی جس سے 3 چور زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایم ایس تحصیل اسپتال کا کہنا ہے کہ چوروں کا 80 فیصد جسم جل چکا ہے۔
پوليس نے بتایا کہ تار چوری کے دوران 11 ہزار کے وی کی کیبل میں آگ لگ گئی تھی۔