کرک (نیوز ڈیسک) کرک میں پرائمری اسکول کے تمام 800 اساتذہ کو معطل کردیا گیا، ڈی ای او نے اعلامیہ بھی جاری کردیا۔
گزشتہ 4 روز سے اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں پشاور میں احتجاج کر رہے تھے۔
پرائمری اساتذہ پرائمری اسکولوں کی نجکاری نہ کرنے اور اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر رہے تھے۔
دوسری جانب مشیرِ خزانہ کے پی کے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی، پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ہے، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔
صوبائی مشیرِ خزانہ نے کہا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پینشن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔