You are currently viewing کرپشن کےناسور نےملکی اقتصادیات کو  تباہ کر دیا ہے، صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی

کرپشن کےناسور نےملکی اقتصادیات کو تباہ کر دیا ہے، صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (ڈیسک)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا  پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوتے کہنا تھا کہ  کرپشن  کے ناسور نے  ملکی اقتصادیات کو  تباہ کر دیا ہے  اور عوام  بے ایمانی سے  تنگ آچکے ہیں ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج کا خطاب نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہے، آئینی ذمہ داریاں بھرپور طریقہ سے نبھاؤں گا، عوام کی خواہشات کے احترام میں حکومت کی کامیابی ممکن ہے ، حکومت نے نیا پاکستان بنانے کاعزم کیا ہوا ہے، ہم مقروض قوم ہیں ہمیں قرض کی ادائیگی کے لیے قرض لینا پڑتا ہے، ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ گروہی  مفادات اور کرپشن ہے، عوام بے ایمانی سے تنگ آچکے ہیں

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے نیا پاکستان بنانے کا عزم کیا ہے ، نئے پاکستان کی شناخت سادگی اور بدعنوانیوں سے پاک نظام ہے، ہمیں اپنی زندگیوں میں سادگی کو اپنانا ہوگا

صدر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملک کے طول وعرض میں نظام تعلیم کو مضبوط کیا جائے، حکومت علما کرام کی مشاورت سے ایک متفقہ لائحہ عمل بنائے اور اس پرعمل کرے۔

ملکی ترقی میں خواتین کے کردار سے متعلق صدر نے کہا کہ بااختیار خواتین کے بغیر ملکی ترقی کا خواب مکمل نہیں ہوسکتا، ضرورت ہے کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کیے جائیں

صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے مسائل سماجی ناہمواری اور غربت سے جڑے ہوئے ہیں، ہمیں ملک میں آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنا ہوگا، ہمارے بچے ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور ہیں ، زچہ بچہ کی صحت اور چھوٹے کنبے کی افادیت کو اجاگر کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے بھی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں ، ہمارے ہاں پانی کا بے دریغ استعمال ہورہاہے، ہمیں پانی کو ضائع ہونے سے روکنے پر توجہ دینا ہوگی اور اس کے بے جا استعمال پر قابو پانا ہوگا۔ ہمیں شجر کاری پر خصوصی توجہ دینا اور نئے ڈیم بھی بنانا ہوں گے۔ ہمیں آبپاشی کے جدید نظام کو فروغ دینا ہوگا۔

اجلاس کی کارروائی کے باقاعدہ آغاز پر ایوان میں بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر نے ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان ، غیر ملکی سفرا، وزرائے اعلیٰ،  گورنرز اور صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی مہمانوں کی گیلری سے صدر مملکت کا خطاب سنا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.