اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ کراچی والوں کا دہائیوں پرانا خواب کہ شہر میں ایک جدید ٹرانسپورٹ کا نظام ہو جس کا کلیدی جز و جدید سرکلر ریلوے ہو، پورا ہونے جا رہا ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ آج وزیراعظم عمران خان کراچی میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ گزشتہ دنوں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی سرکلر ریلوے کے لئے 20.7 ارب روپے کی لاگت کا انفراسٹرکچر پراجیکٹ منظور کر لیا تھا۔ یہ منصوبہ کراچی پیکج کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ گزششہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے 20.715 بلین روپے مالیتی کراچی سرکلر ریلویز کے لوپ سیکشن سے لیول کراسنگ کے خاتمے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا منصوبہ منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوایا تھا۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن سے متعلق کراچی سرکلر ریلوے کے لوپ سیکشن سے لیول کراسنگ کے خاتمے کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر(فلائی اوور/انڈر پاس اسٹرکچر)کے لیے 20.715ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا ۔ مجوزہ تعمیراتی ڈھانچے ڈرگ روڈ سے کراچی سٹی اسٹیشن تک کے سی آر لوپ سے واقع 22 لیول کراسنگز کو ختم کرنے میں مدد کریں گے اور اس سے پبلک ٹرانسپورٹ کا ایک قابل اعتماد نظام میسر آ ئے گا۔اس پراجیکٹ کو 250ارب کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے،18سے 24مہینے کی مدت میں مکمل ہوگا۔اس پراجیکٹ کے دو فیزز ہے، پہلا فیز انفراسٹرکچر جو 27ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا،کراچی سرکلر ریلوے کی لمبائی 43کلومیٹر جس میں 29کلومیٹر ایلویٹڈ ہوگی۔کے سی آ ر پر 22اسٹیشنز ہوں گے۔3سے 5لاکھ کے شہری اس سے سفر کریں گے۔