You are currently viewing کراچی میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق

کراچی میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق

کراچی (ڈیسک)سائٹ ایریا میں کمپنی کے کیمیکل تینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

کراچی صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے اندر کیمیکل کے ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارمنٹس فیکٹری کا ٹینک کیمیکل کا تھا، اور واقعے کے وقت مزدور فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کررہے تھے، ابتدائی تفتیشن میں پتہ چلا ہے کہ مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.