You are currently viewing کراچی میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

کراچی میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

کراچی(ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا ہے کہ شہرمیں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں صرف نوجوانوں کے جنازے اٹھائے جارہے ہیں،گزشتہ روز بھی ڈاکوں کی فائرنگ سے نوجوان قتل ہوگیا،کورنگی انڈسٹریل ایریا فیکٹری میں 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی،جرائم پیشہ عناصرہرروز شہریوں کوبے دردی سے لوٹ رہے ہیں۔ بلال غفار نے کہا کہ کہاں ہے سندھ حکومت کا ایس ایس یو سکواڈ، شہریوں کی محنت کی کمائی جرائم پیشہ عناصر دن دہاڑے اسلحے کے زور پر چھین لیتے ہیں،شہر میں اسلحہ بردار افراد کے خلاف سخت چیکنگ کا عمل شروع کیا جائے۔