You are currently viewing کراچی: اورنگی تا بورڈ آفس اورنج لائن بس سروس کا آج سے آغاز

کراچی: اورنگی تا بورڈ آفس اورنج لائن بس سروس کا آج سے آغاز

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:10/09/2022 15:16
  • Reading time:1 mins read

کراچی (ڈیسک) کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر، جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام کے تحت عبدالستار ایدھی اورنج لائن بس سروس کا آج سے آغاز ہونے جا رہا ہے۔

اورنج لائن کوریڈور 3.88کلومیٹر طویل ہے اور یہ ٹان میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) اورنگی ٹان سے کے ڈی اے نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس چوراہے تک سہولت فراہم کرتا ہے۔ بی آر ٹی لائن سے روزانہ 50,000مسافروں کو سہولت فراہم ہونے کا امکان ہے اور اس کے پانچ اسٹیشن ہیں جبکہ اس کے ڈپو میں 30 بسیں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے۔ اس منصوبے کا آغاز سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے جون 2016 میں کیا تھا۔ حکومت سندھ نے سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے خدمات کے اعتراف میں اورنج لائن کا نام تبدیل کرکے مرحوم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے کے نام پر رکھا ہے۔