You are currently viewing کراچی، غیرقانونی جرگے میں خاتون پر تشدد، شیرخوار بیٹی چھیننے والا شوہر اور سسر گرفتار

کراچی، غیرقانونی جرگے میں خاتون پر تشدد، شیرخوار بیٹی چھیننے والا شوہر اور سسر گرفتار

کراچی (ڈیسک) ضلع ملیر میں خاتون پر غیرقانونی جرگے میں تشدد کے بعد شیرخوار بیٹی چھیننے والے شوہر اور سسر کو پولیس نے گرفتار کرکے بچی بازیاب کرالی.

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایوب اور موسیٰ نے متاثرہ خاتون کو بلائے گئے غیر قانونی جرگے میں نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی چھین لی تھی، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ 2022/495 درج کرکے دونوں باپ بیٹے کو گرفتار کرکے مغویہ بچی کو بازیاب کرکے والدہ کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو تفتیشی عملے کے حوالے کردیا گیا. پولیس ذرائع کے مطابق میاں بیوی میں ناچاقی اور علیحدگی کے بعد مذکورہ صورتحال پیدا ہوئی اور دونوں باپ بیٹے کے غیرقانونی عمل نے انہیں سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا.