You are currently viewing کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کی سی او سی میں جوائنٹ انچارج سمیت 28 ممبرز کا اضافہ

کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کی سی او سی میں جوائنٹ انچارج سمیت 28 ممبرز کا اضافہ

کراچی (ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں جوائنٹ انچارج سمیت 28 ممبرز کا اضافہ کردیا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق عبداللہ شیخ کو سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا جوائنٹ انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق سی او سی میں 27ممبرز کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میںڈاکٹر یاسر، عادل صدیقی، نادر خلجی، فرحان انصاری، سیف الدین خالد، ہمایوں عثمان، عظیم میمن، ارسلان پرویز، عمیر صدیقی، عمران اعجاز، منظور، ندیم خان، مظہر مقصود، سہیل احمد، محمود علی، امتیاز احمد،خالد سعید، دانش رحمانی، محمد عظیم، عون علی، جنید عالم، محمد اظہر، حارث وارثی، راحیل احمد، فیصل پٹنی،کریم احمد عباسی، انجینئر محمد عثمان شامل ہیں۔ سرکلر کے مطابق سی او سی میں شامل ممبران کے نام قومی اسمبلی کے جن حلقہ کمیٹیوں میں درج ہیں وہ اسی حلقہ سے کام کریں گے۔