You are currently viewing کراچی، اورنگی ٹاؤن میں  زیرزمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ اور گولیاں برآمد

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں زیرزمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ اور گولیاں برآمد

کراچی (ڈیسک) ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے پولیس نے مدفن اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔
پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 سی سے پولیس نے کھدائی کے بعد دفن کیا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 4 ایس ایم جی رائفل، ایک ٹی ٹی پستول، ایس ایم جی کے 50 جبکہ جی تھری رائفل کے 25 راؤنڈ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام اسلحہ زنگ آلود ہے جس کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ مذکورہ اسلحہ کئی سال قبل زمین میں دبایا گیا تھا، پولیس کے مطابق اسلحہ و ایمونیشن فرانزک کے لیے لیب بھیجا جائے گا تاکہ پتہ چل سکے کہ مذکورہ اسلحہ کن وارداتوں میں استعمال کیا جاچکا ہے جس سے یقینی طور پر واضح ہوسکے گا کہ مذکورہ اسلحہ کس گروہ کا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔