You are currently viewing کرائسٹ چرچ میں مسجد پرفائرنگ کرنیوالا حملہ آورگزشتہ سال پاکستان بھی آیا

کرائسٹ چرچ میں مسجد پرفائرنگ کرنیوالا حملہ آورگزشتہ سال پاکستان بھی آیا

کرائسٹ چرچ/گلگت (ڈیسک)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے میں ملوث مشتبہ آسٹریلوی شہری پاکستان کے دورے پر بھی آیا تھا۔

برنٹن ٹیرنٹ نامی مبینہ حملہ آور کی تصاویر ایک پاکستانی شہری اسراراحمد کی فیس بک اکاونٹ سے اکتوبر 2018 میں شیئر کی گئی ہیں۔ اسراراحمد نے غیرملکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہوٹل کے رجسٹر کے مطابق برنٹن ٹیرنٹ اکیلا یہاں آیاتھااور درج ریکارڈ کے مطابق وہ 22 اکتوبر 2018کو آیا اور 24اکتوبر کو رخصت ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سینکڑوں سیاح آتے ہیں مگر کچھ اپنی طبیعت یا عادتوں کی وجہ سے یاد رہ جاتے ہیں، برنٹن بھی انہی میں سے ایک تھا۔ اسرار احمد کے مطابق ان کی فیس بک پوسٹ بھی برنٹن نے ہی لکھی تھی کیونکہ وہ خود انگریزی سے نابلد ہیں۔ برنٹن نے اپنی تصویر کے ساتھ اس پوسٹ پرپاکستان کے شمالی علاقوں کی وادیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے پاکستانی ویزہ حاصل کرنے کے تکلیف دہ طریقہ کاراور اس میں درپیش مشکلات کی وجہ سے بہت سے سیاح دوسرے ملکوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.