اسلام آباد (ڈیسک) کامیڈی ڈرامہ ”بلبلے“سیزن2کی عکس بندی دوبارہ شروع کر دی گئی۔
کامیڈی ڈرامہ ”بلبلے ٹو“ کی عکس بندی لاک ڈاﺅن کی وجہ سے روک دی گئی تھی جوکہ اب دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ عکس بندی کے دوران سیٹ پر بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں محمود اسلم نے ”بلبلے“کو خود کے لیے آکسیجن قرار دیا جبکہ حنا دلپزیر نے بھی عکسبندی دوبارہ شروع ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔